Thursday, 05 November 2026, 05:12:33 pm
 
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگا
November 05, 2026

انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا اے سی سی ایشیا کپ دو ہزار چھبیس آج عمان میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملائیشیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان مسقط میں کھیلا جائے گا۔

دفاعی چمپئن پاکستان اپنا پہلا میچ کل متحدہ عرب امارات کیخلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے ساتھ شامل ہے۔