Saturday, 07 November 2026, 09:20:51 pm
 
مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
November 06, 2026

مردوں کے انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 153 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ جہانگیر بلال 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عبدالقادر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔