آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح بعض بڑے شہروں میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: اسلام آباد اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ستائیس، کراچی تیس، گلگت تئیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لہہ دس اور شوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔