Monday, 06 July 2026, 12:42:55 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
July 04, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بتیس

کراچی تیس

پشاور،مظفرآباد اور کوئٹہ پچیس

گلگت چوبیس

اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، LEH ،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،شوپیاں اور بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ نو ،پلوامہ اور اننت ناگ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔