محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرمی کا امکان ہے۔
تاہم شام اور رات کے اوقات میں کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اکتیس
کراچی تیس
پشاور انتیس
کوئٹہ بائیس
گلگت تئیس
مری اٹھارہ
اورمظفرآباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اورموسم خشک رہنے جبکہ جموں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اور بارہمولہ اکیس،جموں اٹھائیس،LEH پندرہ جبکہ شوپیاں اور اننت ناگ بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔