محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، لاہور اور پشاور میں 32، کراچی میں 29، کوئٹہ میں 25، گلگت میں 17، مری میں 19 اور مظفرآباد میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 28، لہہ 7 ، پلوامہ 19، اننت ناگ اور شوپیاں 18 جبکہ بارہ مولہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔