Saturday, 04 July 2026, 12:27:48 am
 
این ڈی ایم اے کا شمالی اور وسطی علاقوں میں سیلابی خطرات کا انتباہ
July 02, 2026

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ہفتے کے روز تک ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گلیشیئر کی جھیلیں پھٹنے کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں، مٹی کے تودے گرنے اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کے بڑھتے ہوئے خطرات کا انتباہ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے حکام کو مکمل طور پر مستعد رہنے اور عوام کو سختی سے سرکاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔