محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراور کراچی تیس
پشاور اٹھائیس
کوئٹہ اور گلگت پچیس
مری سولہ
اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ آٹھ،اننت ناگ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔