(File Photo)
سندھ حکومت نے ضلع تھرپارکر کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج کراچی میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پانی صاف کرنے کے غیر فعال پلانٹس کی فوری مرمت اور بحالی جبکہ پانی کی فراہمی کے تمام موجودہ ذرائع فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے نوکوٹ سے مٹھی تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی پر بھی زور دیا۔