Saturday, 07 November 2026, 09:35:05 pm
 
گورنر خیبرپختونخوا کا دور دراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
November 07, 2026

(File Photo)

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے بالخصوص دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج پشاور میں صحت کے مسائل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

اس موقع پر گورنر نے شعبہ طب میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل طبی ماہرین کو اعزازی شیلڈز اور اسناد دیں۔