Saturday, 07 November 2026, 09:35:06 pm
 
گورنر خیبر پختونخوا کا پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازوں کا اعلان
November 07, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر سے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے پشاور اور لاہور کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر پشاور-لاہور روٹ پر ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔