Saturday, 07 November 2026, 09:44:57 pm
 
اپر کرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
November 06, 2026

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپر کرم میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح افغان خارجی کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے۔

دورانِ تفتیش گرفتار افغان خارجی نے انکشاف کیا کہ وہ خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

گرفتار افغان خارجی کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد ہوئیں۔