Tuesday, 03 November 2026, 09:27:56 pm
 
صدرِ مملکت کی مہمند میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت
November 03, 2026

(File Photo)

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی، بہادری اور قومی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں فراموش نہیں کی جائیں گی۔