خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
وہ پشاور میں صوبے بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر غور کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں کمی کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو صارفین بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، بجلی کی بلا تعطل فراہمی ان کا بنیادی حق ہے۔