پشاور، مہمند اور ضلع خیبر میں صاف پانی کو زہریلا کرنے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے پر ماربل اور چپس کی 7 فیکٹریاں سیل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے کابل کے پانی کو آلودہ کرنے اور ماحولیاتی قوانین توڑنے والی کسی بھی فیکٹری کو رعایت نہیں دی جائے گی۔