Saturday, 21 December 2024, 09:58:25 pm
 
شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید
September 07, 2024

شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملو ں میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،یہ حملے ایک سکول پر کئے گئے جسے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد چالیس ہزار آٹھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر 26 سالہ امریکی ترک خاتو ن کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مظاہرے کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

واقعے کی عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔