محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر
گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اکتیس
پشاور چوبیس
کوئٹہ اور مظفرآباد بیس
گلگت چودہ
اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میںمطلع جزوی ابر آلوداور موسم خشک رہنے جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت:سری نگر بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، LEH چھ، پلوامہ اور بارہ مولہ چودہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔