محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدیدگرمی کی لہر کا انتباہ جاری کیا ہے جو آج سے اگلے جمعہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدید لہر سے عوامی صحت اور روزمرہ زندگی پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دن 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں اور مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔