Sunday, 07 June 2026, 01:40:58 pm
 
معروف دانشور، مصنف اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی آٹھویں برسی
June 07, 2026

معروف دانشور، مصنف اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مختلف موضوعات پر 40 سے زائد کتابیں تحریر کیں، جن میں سے 26 کتابیں سندھی زبان میں ادب، سیاست، جیل ڈائریوں، ثقافت اور شاعری کے موضوعات پر ہیں۔

رسول بخش پلیجو سندھی ادبی سنگت کے فعال رکن بھی رہے اور انہیں سندھ کے دیہی علاقوں میں ادبی میلے متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ 2018 میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔