Friday, 02 October 2026, 08:56:29 am
 
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام جاری
October 01, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

گزشتہ سال بلوچستان بھر میں فراہمی آب کے 709 منصوبے مکمل کئے گئے، تکمیل کی شرح 98 فیصد رہی۔

مالی سال 2025-26 میں واٹر سپلائی اسکیمز کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔

مالی سال 2026-27 میں بلوچستان کے 41 اضلاع کے لیے 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر ہے۔

بلوچستان میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نئے مالی سال میں 6 ارب 21 کروڑ روپے کا بجٹ مختص ہے۔

شہریوں نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو نعمت قرار دیا ہے۔