Saturday, 31 October 2026, 03:00:26 pm
 
ہانگ کانگ سپر سکسز: وزیراعظم کی بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
October 30, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے ہانگ کانگ سکسز 2026 کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف چار وکٹوں سے شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ کرکٹ کا ایک اچھا مقابلہ تھا۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کی تیاری اور معاونت کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا۔