سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے دوران 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔