فائل فوٹو
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی اور رواں ماہ کی 20 تاریخ تک جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کر دی جائے گی۔ پیکیج ترمیم کے خواہشمند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں۔
ترجمان نے کہا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔ جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کر دیے جائیں گے۔