Tuesday, 06 October 2026, 04:25:24 am
 
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025ء کا باضابطہ اجرا کر دیا
October 05, 2026

File Photo

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025ء کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔

اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے رہائش کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نیشنل ہائوسنگ پالیسی کے آغاز کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر مؤثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی بے گھر افراد کیلئے چھت کی فراہمی کی تمام تر منصوبہ بندی فراہم کرتی ہے۔