Tuesday, 06 October 2026, 04:24:17 am
 
اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
October 05, 2026

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

مشن اور پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے افسران اور ان کے اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے عاصم افتخار کی قوم کیلئے قابل قدر خدمات اور ایک اہم دور میں اقوام متحدہ کے پورے نظام میں پاکستان کی امتیازی انداز میں نمائندگی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں عاصم افتخار احمد نے مشن کے سفارتی عملے کے مخلص ارکان پر فخر کا اظہار کیا جو پاکستان کی خدمت میں ہمیشہ اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کرتے رہے۔