Tuesday, 06 October 2026, 04:24:59 am
 
عطا اللہ تارڑ کا سینئر صحافی سجاد میر کی رہائشگاہ کا دورہ، خیریت دریافت کی
October 05, 2026

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر صحافی سجاد میر کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے سجاد میر کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا کی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سجاد میر ملک کے سینئر صحافی ہیں، صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، سلمان غنی اور فرخ شہباز بھی موجود تھے۔