Monday, 05 October 2026, 03:42:34 am
 
محسن نقوی کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
October 04, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور لانگ مارچ سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں لانگ مارچ کے دوران دہشت گردوں کے سکیورٹی چیک پوسٹوں سے گزرنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران ہیلی کاپٹروں اور دیگر سرکاری وسائل کا استعمال اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جب بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم صوبے کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنا ضروری سمجھیں گے، گورنر ہاؤس اپنا مکمل آئینی کردار ادا کرے گا۔