وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم دو ہزار ستائیس کے تحت واجبات کی دوسری قسط کی وصولی شروع ہوگئی ہے جورواں ماہ کی بیس تاریخ تک جاری رہے گی۔
وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق عازمین حج پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے قسط جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت گزشتہ رات سے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی بیس تاریخ تک قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ کر دی جائیگی اور جمع کرائی گئی رقم درخواست گزار کے کھاتے میں واپس کر دی جائیگی۔