خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔
عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل اسی مقام پر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان رات ساڑھے دس بجے کھیلا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں ہوگا۔