Monday, 05 October 2026, 03:40:55 am
 
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، آٹھ دہشت گرد ہلاک
October 04, 2026

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام وژن کے تحت یہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے آٹھ دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے تین اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

سکیورٹی فورسز نے عزم استحکام وژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا قیامِ امن کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔