Monday, 05 October 2026, 03:40:54 am
 
دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، علی پرویز ملک
October 04, 2026

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خطرے کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے لیے اس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں کیونکہ صوبے میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے حوالے سے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔