Monday, 05 October 2026, 03:40:57 am
 
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، ماموں کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
October 04, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو گزشتہ شب ہونے والے اہم مذاکرات اور ان کی پیش رفت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔