Sunday, 04 October 2026, 05:17:00 am
 
اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
October 03, 2026

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے آئندہ ملاقاتوں اور رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔