فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم صوبے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے نتیجے میں شہید متعدد شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی شہادت پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلبی کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کو صوبے میں بسانے میں مدد کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے ہرمحاذ پر لڑنے کو تیار ہیں۔