Monday, 05 October 2026, 03:41:42 am
 
صومالیہ میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی وطن واپسی، وزیراعظم کی ہدایت پر اقدامات
October 04, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں اور زخمیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

زخمی ہونے والے چار پاکستانی، عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان کو ایتھوپیئن ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی-694 کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

اسی پرواز کے ذریعے جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں، رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کی میتیں بھی وطن واپس لائی جا رہی ہیں۔

ایتھوپیئن ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی-694 آج شام کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستان کی سفیر اقصیٰ نواز نے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر میتوں اور زخمی شہریوں کو روانہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی کے پورے عمل کی مسلسل ذاتی نگرانی کی۔