Monday, 05 October 2026, 03:41:44 am
 
سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے پر تعمیراتی کام اگلے ماہ شروع ہوگا، عبدالعلیم
October 04, 2026

فائل فوٹو

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے پر تعمیراتی کام اگلے ماہ شروع ہوگا۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم سکس موٹروے سے سندھ اور پورے پاکستان میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی معاشی ترقی کے فروغ اور علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اُدھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمین مالکان کو تقریباً پندرہ ارب چھبیس کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد موٹروے کے لیے اراضی کے حصول کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت موٹروے کے لیے سات ہزار پانچ سو ایکڑ سے زائد اراضی درکار ہے، جو اب مکمل طور پر حاصل کر لی گئی ہے، جو تین سو چھ کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔