Monday, 05 October 2026, 03:40:58 am
 
معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت 'یادگار فتح' کی رونمائی
October 04, 2026

معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کی علامت یادگار فتح کی نقاب کشائی کی شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

وزارت اطلاعات و نشریات اور وفاقی ترقیاتی ادارے نے مشترکہ طور پر تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، وزارت اور مختلف محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے وہ باصلاحیت نوجوان تھے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس موقع پر ایک پُرکشش بصری پیشکش کے ذریعے معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے شاندار سفر کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا اور وطن عزیز کے دفاع میں عوام، پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پروگرام میں ملک بھر کے معروف اور ایوارڈ یافتہ گلوکاروں نے مسحور کن موسیقی بھی پیش کی۔