عالمی ہفتہ خلا کا آغاز آج ہو رہا ہے۔
تقریبات رواں ماہ کی دس تاریخ تک جاری رہیں گی اور اس سال عالمی ہفتہ خلا کا موضوع ہے ’’راکٹ انقلاب‘‘ جس میں راکٹ ٹیکنالوجی کی ترقی اور خلائی تحقیق کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو نے اس سلسلے میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں عالمی ہفتہ خلا دو ہزار چھبیس کا آغاز کیا ہے، جس میں خلائی مشاہدات، راکٹ ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو پیش کیا گیا ہے۔