وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور ایران سمیت خطے پر ان کے گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک برادر ہمسایہ ملک کی حیثیت سے پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔