Monday, 06 July 2026, 12:51:04 am
 
آزاد کشمیر:سول سوسائٹی کی کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف ریلیاں
July 05, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور اور وادی لیپہ میں سول سوسائٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

ان ریلیوں میں شرکاء نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ تخریبی اور شرپسند عناصر کے خلاف عوامی سطح پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خبردار کیا کہ اب کوئی بھی اس ممنوعہ گروپ کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔

ان اجتماعات میں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے "کشمیر بنے گا پاکستان"اور "پاک فوج زندہ باد" جیسے پرجوش نعرے بھی لگائے گئے۔