Monday, 06 July 2026, 03:22:36 am
 
مودی اندرون و بیرون ملک اپنی گرتی ساکھ کی وجہ تناؤ کا شکار ہیں: خواجہ آصف
July 05, 2026

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی خاص طور پر پاکستان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی گرتی ساکھ کی وجہ سے بے حد تناؤ کا شکار ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کی جانب سے انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور ان کے پیچھے لگنے سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ راہول گاندھی مودی کو دیے گئے ایوارڈز کے بارے میں وہی کہہ رہے ہیں کہ وہ اے آئی سے تیار کردہ ہیں یا عالمی مدبر رہنما کے طور پر خود ساختہ تشہری مہم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے درحقیقت ان کی ساکھ عالمی شعبدہ باز کے طورپر اُبھری ہے۔