وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کان کنی اور معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی دعوت دی ہے۔
وہ آج استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز بھی ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کانفرنس میں موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کراچی کے ایک خصوصی اکنامک زون میں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کیلئے ایک ہزار ایکڑ زمین مختص کی ہے جس کا نام 'رجب طیب اردوان اسپیشل اکنامک زون' رکھا جائے گا۔