Monday, 06 July 2026, 12:51:04 am
 
خلیل ہاشمی نے پاک،چین تجارت کے فروغ میں این ایل سی کے کردار کو سراہا
July 05, 2026

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کاشغر میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران سفیر کو این ایل سی کے سرحد پار لاجسٹکس آپریشنز اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ اور روابط مضبوط بنانے میں این ایل سی کے کردار کو سراہا اور اس کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔

این ایل سی کے زیرانتظام چلنے والی جدید ترین ٹرانسپورٹ گاڑیاں پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔