Monday, 06 July 2026, 12:46:48 am
 
ٹیکسٹائل ایشیا بین الاقوامی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری
July 05, 2026

32ویں ٹیکسٹائل ایشیا بین الاقوامی نمائش دوہزار چھبیس لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہے جو جنوبی ایشیا میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔

اس نمائش نے دنیا بھر کے مینوفیکچررز، سرمایہ کاروں، خریداروں اور صنعتی رہنماؤں کو ایک چھت تلے جمع کیا ہے، جہاں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ میں ہونے والی جدت کو پیش کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں دوہزارسے زائد بین الاقوامی برانڈز اور چار سو پچیس سے زیادہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جبکہ چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور روس سمیت آٹھ سے زائد ممالک کے سرکاری وفود بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔