فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کو امن کے علمبردار کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔
انہوں نے آج سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا گزشتہ برس 'معرکہ حق' میں پاکستان کی فتح کی بھی معترف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور امن دونوں میدانوں میں پاکستان کی عظیم کامیابیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔