Monday, 06 July 2026, 12:46:35 am
 
وزیراعظم کا پاک، ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
July 04, 2026

فائل فوٹو

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخی شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان کیساتھ ان کی ملاقات نے پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کی دیرینہ مضبوطی کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شراکت داری کا محور تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون، توانائی، رابطے ، ٹیکنالوجی، علاقائی امن، اور عوامی سطح پر روابط کا فروغ رہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ یقین کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے صرف مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام ہی واحد پائیدار راستہ ہیں۔