آج پنجابی زبان کے معروف عوامی شاعر استاد دامن کی برسی ہے ۔ ان کا اصل نام چراغ دین تھا۔
آپکا مجموعہ کلام'' دامن دے موتی'' کے نام سے شائع ہوا۔
استاد دامن کی شاعری تمام اقسام کے ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور شہری حقوق اور پنجابی زبان کو باعزت مقام دلانے کا مطالبہ کرتی ہے۔
3 دسمبر 1984 کو لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں مادھولال حسین کے مزار کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں ۔