بلوچستان کے نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
گوادر کے عوام نے نئے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے کہا ہے کہ مکران اور لسبیلہ پر مشتمل الگ صوبہ بننے سے گوادر کے عوام کو روزگار ملے گا، بندرگاہ چلے گی اور ہمارا علاقہ ترقی کرے گا۔
عوام نے کہا کہ نیا صوبہ بننے سے گوادر کے عوام کو تعلیم، صحت، کاروبار اور انتظامی امور میں بے پناہ سہولتیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مکران اور لسبیلہ پر مشتمل نئے انتظامی صوبے کے قیام سے علاقائی سطح پر بہتر ترقی ہوسکتی ہے۔
عوام کے مطابق چھوٹے صوبوں کے قیام سے انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے گڈ گورننس اور عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔