خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔
اسلام آباد میں برطانوی حکومت کے سابق مشیر کبیر صابر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے معدنی وسائل کی تلاش اور ان سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔