خزانہ اور محصولات کے وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب نے رقم کی خورد برد کو ختم کرنے کے لیے ٹیکس نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج فیصل آباد کے ایوان صنعت و تجارت میں تاجر برادری سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر فرد کا ریکارڈ نادرا اور ایف بی آر کے پاس موجود ہے جسے ٹیکسوں میں خورد برد ختم کرنے کے لیے مربوط کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے نجی شعبے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے معیشت کی قیادت کرنی ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاہم فائلوں کی خرید و فروخت کے نظام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بعد میں وفاقی وزیر نے فیتہ کاٹ کر فیصل آباد ایکسپو کی سافٹ لانچنگ بھی کی۔